کمشنر راجہ جہانگیر انور نے فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ،ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی بریفنگ

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ایف ڈی اے کمپلیکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری و دیگر افسران نے استقبال کیا۔ڈی جی ایف ڈی نے ادارہ کے تنظیمی ڈھانچے، دائرہ کار ،ترقیاتی سرگرمیوں، بجٹ کی صورتحال، مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں اور سروس ڈیلیوری کے حوالے سے جدید اصلاحات اور کارگردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے جدید طرز پر اربن ڈویلپمنٹ اور تیز رفتار سروس ڈیلیوری کے معیار میں اضافہ کے لئے ایف ڈی اے کو اہداف دے دیئے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت اور ضروری امور کی فوری معلومات حاصل کرنے کے لئے سوفٹ ویئر ترتیب دیں۔شہر کے وسط میں دستیاب جگہ پر مستقبل کے تقاضوں کے مطابق نئے آئیڈیاز کے تحت ٹاور/ پلازہ بنانے کی پلاننگ کریں۔فیصل آباد میں تھیم پارک کے بنانے کی منصوبہ بندی کی جائے۔نئی سوچ کے تحت شہری ترقی کے نئے بڑے پروجیکٹس ترتیب دیئے جائیں۔

ایف ڈی اے سٹی کی اہم ہاؤسنگ سٹی کے لئے مارکیٹنگ کے نئے ڈھنگ اختیار کئے جائیں۔سروسز ڈیلیوری کے لئے طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے اقدامات کریں۔

جواب دیں

Back to top button