ایل ڈی اے کاصوئے آصل روڈ کے اطراف 12 غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں او رلینڈ سب ڈویژن کے خلاف آپریشن،دفاتر سربمہر

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پرشہربھرمیں غیرقانونی رہائشی سکیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ڈی جی ایل ڈی اے کی خصوصی ہدایت پرڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ( وَن) کی ٹیموں نے صوئے آصل روڈ لاہورکے اطراف 12 غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں او رلینڈ سب ڈویژن کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈ ی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران پوش ہاوسنگ سکیم،اربن فارمز ہاوسنگ سکیم، ہیون فارمز ہاوسنگ سکیم،الصفہ ہومز،گلبرگ پارک ہاوسنگ سکیم، حماد گارڈن، ایگل ہومز،آریئن فلائی اوور کے قریب واقع غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن، اذان پارک، مرزا اسٹیٹ لینڈ سب ڈویژن، رائل سٹی اور رانا گارڈن کا سٹرکچر،باونڈری والز، سیوریج سسٹم اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کر دیااور ان سکیموں کے دفاتر سیل کر دیئے۔

آپریشن سے پہلے ان سکیموں کو متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی نگرانی میں کیا گیا۔آپریشن میں ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ اور پولیس نے حصہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ متحرک ہے اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کیخلاف آپریشن جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے رائے ونڈ روڈ، نظریہ پاکستان روڈجوہرٹاﺅن، گلبرگ،فیصل ٹاﺅن،گلشن راوی،سمن آباد،وحدت روڈ اور سبزہ زار میں آپریشن کرکے 131املاک سربمہرکردیں۔آپریشن کے دوران غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیسوں کی عدم ادائیگی پررائے ونڈ روڈ پر49املاک سربمہر کی گئیں۔فیصل ٹاﺅن اور گلبرگ میں 25املاک سیل کی گئیں۔گلشن راوی ،سمن آباد سکیم میں 20املاک سربمہر کی گئیں اور نظریہ پاکستان روڈ پر25املاک ، وحدت روڈعلامہ اقبال ٹاﺅن اور سبزہ زار میں12املاک سربمہر کی گئیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، بینک، بیکری، کلینک، بیوٹی سیلون، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ،پراپرٹی آفس، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی ایل ڈی اے ٹیموں نے کیا ۔آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن میں ٹاﺅن پلاننگ ونگ کی ٹیموں ، انفورسمنٹ سٹاف اور پولیس کی نفری نے حصہ لیا ۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

Back to top button