بلدیہ عظمٰی لاہور نے پارکنگ اسٹینڈز منظور نظر ملازمین میں بانٹ دیئے،لاکھوں کی آمدن،ہزاروں کی ظاہر

بلدیہ عظمٰی لاہور نے پارکنگ اسٹینڈز منظور نظر ملازمین میں بانٹ دیئے ہیں۔ایم او ریگولیشنز کی جانب سے انفورسمنٹ انسپکٹرز کی ازسر نو تقرریوں کے دوران کار خاص ملازمین کو کھپایا گیا ہے۔مال روڈ اور ہال روڈ کا اہم ایریا رانا نعمان نامی انسپکٹر کو دیا گیا ہے۔جہاں لاکھوں روپے وصولی جبکہ سرکاری خزانے میں ہزاروں روپے جمع ہو رہے ہیں۔رانا نعمان اس وقت ایک اعلٰی عہدے پر فائز ایم سی ایل کے آفیسر کا فرنٹ میں بنا ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ دیگر متعدد انفورسمنٹ انسپکٹرز کی تقرریوں میں بھی منظور نظر اور کماو پت ملازمین کو نوازا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button