میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ انجینئرنگ کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بڑے فیصلے ،میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ انجینئرنگ کی از سر نو تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔این او سی اور باقاعدہ منظوری کے بغیر کوئی ترقیاتی کام شروع نہیں ہوگا۔ضلعی و صوبائی اے ڈی پی، ایمرجنسی کاموں اور کلک پروجیکٹس کے لیے الگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔مرکزی ادائیگی کا نظام اور تکمیل سرٹیفکیٹ کے بعد ہی ادائیگی ہوگی۔سڑکوں کی بحالی اور کٹنگ کے کام شفاف اور مسابقتی ٹینڈر کے ذریعے ہوں گے۔

جواب دیں

Back to top button