پاکستان کی پہلی واسا رسپانس فورس برائے انسداد اربن فلڈنگ قائم،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پرپاکستان کی پہلی واسا رسپانس فورس برائے انسداد اربن فلڈنگ قائم کر دی گئی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے خصوصی رسپانس فورس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واسا رسپانس فورس کا مقصد ہنگامی بنیادوں پر اربن فلڈنگ کے پیش نظر سیلابی صورتحال سے نمٹنا ہے۔بغیر اضافی مالی خرچ،دستیاب وسائل سے فورس تشکیل دی گئی ہے۔شہری علاقوں میں مون سون سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال پر بھی واسا فورس متحرک کی جائے گی۔صوبہ بھر کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے میں مدد ملے گی۔واسا رسپانس فورس میں لاہور اور فیصل آباد کے 14 افسران اور متعلقہ اہلکار شامل کیے گئے ہیں۔واسا پنجاب فورس کے سربراہ ایم ڈی واسا لاہور مقرر کئے گئے ہیں۔واسا فورس ٹیم میں 2 ڈائریکٹر انجینئرنگ، 2 ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ اور 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز واسا لاہور سے شامل ہیں۔2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد، 2 سب انجینئر لاہور اور 2 واسا فیصل آباد سے شامل ہیں۔ واسا لاہور اور فیصل آباد کے دیگر متعلقہ افسران بھی فورس میں شامل کئے گئے ہیں۔محکمہ ہاؤسنگ کےترجمان کے مطابق سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بڑی تعداد میں دستیاب مشینری بھی فورس میں شامل کی گئی ہے۔واسا رسپانس فورس میں 18 ڈی واٹرنگ سیٹ، 10 ڈمپنگ ٹرک اور 10 پمپس شامل ہیں۔7 سکشن پمپس،5 جیٹنگ مشینز، 4 ایکسکویٹر اور 6 واٹر ٹینکرز بھی فورس کا حصہ ہونگے۔متعدد، جنریٹر، ڈیسلٹنگ مشینیں اور دیگر آلات بھی فورس میں شامل کیے گئے ہیں۔سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واسا رسپانس فورس کا موبلائزیشن پلان تشکیل دیا جائے گا۔گزشتہ دنوں گجرات اور سیالکوٹ کے حالات سے سبق سیکھ کر اہم فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر واسا رسپانس فورس قائم کی گئی ہے۔

جواب دیں

Back to top button