بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو آن لائن تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بذریعہ اکاونٹ فور کرنے کے اعلان کو بلاتاخیر عملی جامہ پہنایا جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا

پشاور(بلدیات ٹائمز)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے چند روز قبل پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو آن لائن تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے کا اعلان کر کے ملازمین اور پنشنرز کے دل جیت لئے ہیں مگر تاحال اس پر عملی اقدامات ہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چیئرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے صحافی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈہ پور ، چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی ارشد ایوب خان ، سیکریٹری محکمہ مالیات ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا سردار ثاقب رضا اسلم اور سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا وحید الرحمان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو آن لائن تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی بزریعہ اکاونٹ فور کرنے کے اعلان کو بلاتاخیر عملی جامہ پہنا کر ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی یقینی بنائی جائے۔

جواب دیں

Back to top button