پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ نصب کردیا گیا

گزشتہ ایک سال سے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور میں رکھے گئے پنجاب کے پہلے سکھ حکمران مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمہ کو مستقل طور پر وہیں نصب کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ ، پی ایم یو کرتار پور کے ذمہ داران اور بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے مجسمہ نصب کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی حفاظت یقینی بنائی جائیگی۔ بحال شدہ مجسمہ کرتار پور صاحب میں نصب کیا گیا تاکہ کرتارپور کوریڈور سمیت دنیا بھر سے آنیوالے سکھ یاتری اور عام سیاح اسے دیکھ سکیں۔ لاہور میں موجود مہاراجہ رنجیت سنگھ کی سمادھی کی بھی تزئین و آرائش جلد شروع کی جائے گی جبکہ ہفتے کے روز مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب ڈیرہ صاحب لاہور میں ہونے جا رہی ہے جس میں بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتری خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button