پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے زیر اہتمام جاری پراجیکٹس کی ماحولیاتی اور سماجی مانیٹرنگ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد

لاہور: پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے زیر اہتمام جاری پراجیکٹس کی ماحولیاتی اور سماجی مانیٹرنگ کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ کے شرکا میں متعلقہ منصوبوں کے کنسلٹنٹ، کنٹریکٹرز اور 16پارٹنر سٹیز کی میونسپل کمیٹیز کا سٹاف شامل تھا۔عمران الحق، سینئر انوائرنمنٹ سپیشلسٹ ورلڈ بنک،محمود تمنا، جی ایم آئی ڈی،رضوانہ انجم، سینئر پروگرام آفیسر،اور تہمینہ کرن، پروگرام آفیسر نے ماحولیاتی اور سماجی مانیٹرنگ پرشرکا کو اہم معلومات دیں۔ سید زاہد عزیز،ایم ڈی پی ایم ڈی ایف سی نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔اس موقع پر سید زاہد عزیز کا کہنا تھا کہ میونسپل سروس ڈیلوری کے منصوبوں کے ماحولیاتی اور سماجی اثرات پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت شہریوں کو بہتر سروسز کی فراہمی کے لئے منصوبوں کے ساتھ ماحولیاتی بہتری کے لئے گرین سپیسز اور پارکس بھی زیر تعمیر ہیں۔جبکہ پی سی پی کے تحت 11شہروں میں زیر تعمیر سیوریج پراجیکٹس سے ماحولیاتی آلودگی میں خاطر خوا ہ کمی ہو گی جبکہ زیر زمین پانی بھی بہتر ہو گا۔اس موقع پر انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ بارشی پانی کے سٹوریج کے لئے زیر زمین ٹینکس کا منصوبہ بھی چار شہروں میں جاری ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز آرکیٹیکٹ پلانر، پرویزاقبال، چئیرمین پی ایم ڈی ایف سی نے ورکشاپ کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹنر میونسپل کمیٹیز کے سٹاف کی استعداد کار میں بہتری پر خصوصی توجہ ہے۔ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے ماحولیاتی او رسماجی اثرات کی مانیٹرنگ پائیدار شہری ترقی کی بنیاد ہے۔اس حوالے سے کسی شکایت کی صورت میں شہری خصوصی طور پر تیار کی گئی بلدیہ شکایت ایپ(اینڈرائڈ+آئی او ایس) پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔شہری بذریعہ وائس میسج اور ویب سائٹ بھی اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔دوران ورکشاپ شرکا کو ماحولیاتی اور سماجی مانیٹرنگ کے لئے گروپ ایکٹویٹیز اور عملی مشقیں بھی کروائی گئی۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button