کمشنر لاہور زید بن مقصود سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسڑیز کے وفد کی زکی اعجاز ریجنل چیرمین و نائب صدر کی قیادت میں ملاقات کی۔

وفاقی ایوان ہائے تجارت و صنعت پاکستان 274 ٹریڈ باڈیز۔40 کامرس چیمبرز اور 61ٹریڈ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتی ہے۔ذکی اعجاز

”لاہور ڈویژن سطح پر فیڈریشن چیمبرکے ساتھ رابطہ مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے بھی لازمی ہے۔پاکستان کو برآمدات میں بڑھوتری کی اشد ضرورت ہے۔متوازن اکانومی کیلیے کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ پنجاب حکومت کی ہدایات کیمطابق کاروباری سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے۔صنعتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں حل کرینگے۔تجارت اور کاروبار کے مزید فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملکر کام کریں گے“۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مزید کہا کہ
لاہور ڈویژن سطح پر فیڈریشن چیمبرکے ساتھ رابطہ مقامی صنعتوں کے فروغ کیلئے بھی لازمی ہے۔حکومتی ہدایات کیمطابق کاروباری سہولیات فراہمی اولین ترجیح ہے۔صنعتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹیں حل کرینگے۔تجارت اور کاروبار کے مزید فروغ کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ملکر کام کریں گے۔مسلسل رابطہ عملی اقدامات کے ذریعے رکھیں گے۔انڈسٹریل ایریاز کادورہ بھی کرونگا۔






