*فیلڈ میں نظر نہ آنے والے بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کے افسران اور اہلکاروں کو آخری وارننگ*ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی صدارت اجلاس

ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمٰی رافعہ حیدر کی زیرصدارت ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اہم اجلاس منعقدہوا۔

چیف آفیسر علی عباس بخاری، میٹرپولیٹن آفیسر ریگولیشن اور زونل افسران شریک ہوئے

*ڈپٹی کمشنر لاہور نے ریگولیشن عملہ کو تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن کا حکم دیا*

وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت کے مطابق تجاوزات پر زیرو ٹالرنس پالیسی، مکمل عملدرآمد کا حکم بھی دیا گیا۔ڈی سی و ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔

مال روڈ شاہراہِ قائد اعظم، بند روڈ، بھاٹی تا ڈبل روڈ گلشن راوی اور فیروز پور روڈ پر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ قرطبہ چوک تا گجومتہ، کنال روڈ، ٹھوکر تا خیر پل اور داتا دربار تا بھاٹی چوک تک تجاوزات کو خاتمہ کیا جائے۔زونل افسران فیلڈ میں کام کرتے نظر آئیں۔ *کام نہ کرنے والے افسران کی بلدیہ عظمی ٹیم میں جگہ نہیں* انسداد تجاوزات کے حوالے سے آخری الٹی میٹم جاری کردیا ہے۔

انسداد تجاوزات آپریشن کی براہ راست نگرانی کی ہدایت چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی کریں گے۔شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے تاجر برادری اور عوام کا تعاون درکار ہے۔

شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک مسائل میں واضح کمی واقع ہوگی ۔

جواب دیں

Back to top button