کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صوبائی دارلحکومت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک جام کی نشاندہی پر ایکشن لیا جائے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ٹاون وائز تجاوزات، غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک آگاہی کیلئے کیمپس لگیں گے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیپا شہر میں ٹریفک سگنلز پر لین مارکنگ کو چیک کرے۔ ضرورت کے مطابق لین مارکنگ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین آگاہی کیلئے مہم شروع کریں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوموں کی علامت ہے۔ کمشنر لاہور نے شہر کی تمام شاہراہوں پر سے زائد پولز اور بورڈز ہٹانے کا ٹاسک ٹیپا کے ذمے لگا دیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عملی ٹریفک انجینئرنگ پلان کے تحت ہی شہر میں ٹریفک کو رواں رکھا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی شہریوں کی سہولت کیلئے جامع ترین ٹریفک انٹروینشنز کی واضح ہدایات کے مطابق عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ مشترکہ کاروائیوں سے دو تا تین پوائنٹس پر تجاوزات ہٹانے سے ٹریفک روانی قائم ہوئی ہے۔ روڈ و سگنل ڈیزائین تبدیلی کیساتھ ٹریفک ایجوکیشن و آگاہی کے لیے بھی پلان ناگزیر ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ جوائنٹ کمیٹی نے مختلف چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کردی ہے۔ کمرشل عمارات کے منظور شدہ پارکنگ ایریاز میں پارکنگ ہی ہونی چاہئیے۔ انفورسمنٹ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ روڈ ڈیزائین تبدیلی، پیچ ورک، سائن بورڈز، ٹائر کلرز انسٹالیشنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ایم ڈی واسا غفران احمد، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران نے شرکت کی۔
Read Next
3 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
5 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
7 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
2 ہفتے ago



