وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے 400ملین روپے فوری طور پر ریلیز کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے گوشت، جھینگوں،جانوروں اور گارمنٹس کی برآمدات کے لئے کمپنی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 25-2024 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے ترقیاتی پراجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہر صورت یقینی بنانے اور تمام پراجیکٹس کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کیلئے پی آئی ٹی بی کو ڈیش بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ بہت کام کرنا ہے، تمام سکیموں کے پی سی ون 15 جولائی تک جمع کروائے جائیں۔ تمام سکیموں کو وقت پر مکمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پراجیکٹ میں شفافیت،معیار اورمعیاد کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ گاڑیوں اور دفاتر پرپیسے خرچ ہوتے ہیں تو ہسپتالوں پر کیوں نہیں۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب میں موٹرویز کے ہر انٹرچینج پر ایمبولینس شروع کی جارہی ہے۔ 106ترقیاتی منصوبے غیر ملکی اداروں کی معاونت اوراشتراک کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے فنڈز کے استعمال کی بنیاد پر باقی مختص فنڈز بھی جاری کرنے اور یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے25فیصد فنڈسہ ماہی بنیاد پر جاری کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے 83اورڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 431 پراجیکٹ کی تفصیل پیش کی گئی۔ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کے282اورصوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 378 منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہرڈیپارٹمنٹ کی خصوصی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی اورہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مراکز صحت کی ری ویمپنگ اورتعمیرو بحالی کی جلدتکمیل کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیچہ وطنی تا لیہ 189کلو میٹر سڑک اورملتان تا وہاڑی 93کلو میٹر روڈکی تعمیر شروع کرنے کیلئے 13اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ساہیوال تا سمندری اوربہاولنگر تا جھانگراشرقی انٹرچینج روڈ کی تعمیر کا آغاز بھی 13اگست تک کردیا جائے گا۔فیصل آبادچنیوٹ سرگودھا روڈ کی تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز31جولائی کو ہوگا۔اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی وزراء چوہدری شافع حسین،مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر، سید عاشق حسین،رانا سکندر حیات،صہیب احمد ملک،سہیل شوکت بٹ،بلال اکبر خان، ذیشان رفیق، فیصل کھوکھر، معاون خصوصی ذیشان ملک، راشد نصر اللہ، چیف سیکرٹری،آئی جی،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریزاوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 13ارب روپے سے زائد فنڈز منظوری دے دی گئی
12 گھنٹے ago
Progress on Punjab’s Inclusive Cities Program!
3 دن ago
The 10th PSC meeting of the Punjab Green Development Program was chaired by Secretary P and D Board, Dr. Asif Tufail.
3 دن ago
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 7 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری،فنڈز بہاولنگر، حافظ آباد، کوٹ ادو اور وزیر آباد کے سیوریج اور واٹر سپلائی سسٹم کی بہتری پر خرچ ہونگے
4 دن ago
Member Education P&D Board, Mr. Yawar Hussain, chaired the review meeting with the ADB mission on Sustainable Urban Transport Solutions in Punjab.
Related Articles
صوبائی ورکنگ پارٹی اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 20 ارب روپے سے زائد فنڈز کی منظوری، یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی منڈی بہاؤالدین میں انفراسٹرکچر و تعلیمی سہولیات کی فراہمی کیلئے 7 ارب 58کروڑ منظور
6 دن ago
حکومت پنجاب اور فرانس کے مابین فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے مفاہمتی یادداشت کی تقریب ،معاہدے سے پنجاب میں فضائی آلودگی اور سموگ میں کمی واقع ہوگی، بیرسٹر نبیل احمد اعوان
1 ہفتہ ago