پشاور(بلدیات ٹائمز) کمزور مالی پوزیشن والی 36 ٹی ایم ایز کے لئے صوبائی حکومت خصوصی گرانٹ کا اجراء اسی ہفتے کر دے گی۔ پہلی سہ ماہی کے لئے اکٹرائے شئیر 10 اکتوبر تک اور یکم تاریخ کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لئے مکینیزم یکم نومبر تک محکمہ بلدیات بزریعہ لوکل کونسل بورڈ تیار کر لے گا۔

ان خیالات کا اظہار ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ جس کا انعقاد محکمہ مالیات میں کیا گیا میں کیا گیا اس میٹنگ میں محکمہ مالیات کے سیکریٹری ، محکمہ بلدیات کے سیکریٹری ، لوکل کونسل بورڈ کے سیکریٹری ، کنسلٹنٹ بلدیات ڈیپارٹمنٹ طاہرہ یاسمین، ڈپٹی سیکریٹری فنانس اور سینئر اکاونٹ افیسر LCB شریک تھے۔ یاد رہے ایک علیحدہ میٹنگ میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے اور غیر ضروری TMAs کی ہیئت ترکیبی پر بھی غور کیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ موجودہ TMAs کی تعداد موجودہ ممبران TMAs کی مدت میعاد کے کے اختتام تک جوں کی توں رکھی جائے گی۔ مزید برآں یہ بھی ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منتقلی جائیداد ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کرنے کے لئے اور کرونا وباء کے دوران بلدیاتی اداروں کے کئی ٹیکسز کو سابقہ پوزیشن پر بحال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے جس کی باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ سے حاصل کی جائے گی۔ اسی طرح بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے زریعہ نقشہ جات کی آمدن کا پچہتر فیصد حصہ بھی TMAs کو دینے کا اصولی فیصلہ کر کیا گیا ہے۔






