سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت آر ڈی اے میں اہم جائزہ اجلاس،شہری خوبصورتی اور بنیادی سہولیات میں بہتری کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں یکساں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا

جس میں ڈی جی آر ڈی اے نے مختلف پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔اجلاس میں راولپنڈی میں سیلابی صورتحال کے مستقل حل کے لیے نالہ لئی کی بہتری کے لیے جامع سٹڈی کرنے کا فیصلہ کیا گیا رنگ روڈ کے فیز ٹو کی جامع پلاننگ پر پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ راولپنڈی کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے باغات کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی شامل کیا گیا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق نوجوانوں کو صحت بخش سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مختلف کورٹس متعارف کرائے جائیں گے مری روڈ کی خوبصورتی کے لیے کاوشیں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جہلم بلک واٹر پراجیکٹ کی پیش رفت پر تفصیلی رپورٹ تیار کرنے اور نالہ لئی کی ڈی سلٹنگ آئندہ مون سون اور طوفانی بارشوں سے قبل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق واٹر سپلائی کے نظام کو پورے ضلعے میں پھیلایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر یکساں ترقی کا سفر مسلسل جاری ہے

جواب دیں

Back to top button