کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس،متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری کیلئے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے سامنے اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی واٹر سپلائی وسیوریج کی 15 سکیمیں منظوری کیلئے پیش کی گئیں جس میں واسا نے لاہور کنٹونمنٹ و والٹن بورڈ کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 8سکیموں، اے ڈی پی کے تحت 6سکیمیں اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کی 1 سکیم شامل ہے۔

کمشنرلاہور کی زیر صدارت ڈویژنل کمیٹی نے پیش کردہ 15 سکیموں کا تفصیلا جائزہ لیا اور منظوری دی۔کمشنرلاہور مریم خان نے کہا ہے کہ پرائس ویری ایشن کیلئے پیش کیجانے والی ترقیاتی سکمیوں کیلئے مکمل وضاحت لازمی ہے، انہوں نے کہا کہ پیش کردہ ترقیاتی سکیموں کی رواں مالی سال میں تمام ایس او پیز کے مطابق تکمیل لازمی ہونی چاہئیے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر سکیم کی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ محمد اقبال سمیت لاہور ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button