چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور شاہد عباس کاٹھیا نے فرائض میں غفلت اور کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات پر دو انفورسمنٹ انسپکٹروں ملک محمد عامر اور آغا مزمل کو معطل کر دیا ہے ۔دونوں انسپکٹر شعبہ ریگولیشن میں کام کر رہے تھے۔تجاوزات کے خلاف آپریشن میں کرپشن سے باز نہ آنے والے ملازمین کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

پہلی مرتبہ شعبہ ریگولیشن میں اتنے بڑے پیمانے پر کرپٹ ملازمین کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سید موسٰی رضا کی واضع ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم سی ایل کے ملازمین جو تجاوزات آپریشن میں بھی فرائض سے غافل ہیں معطلی کے ساتھ پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری بھی کی جا رہی ہے۔لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جاری ہے جس میں کسی قسم کی رعایت نہ دینے کی ہدایات ہیں۔جن انفورسمنٹ انسپکٹروں کو معطل کیا گیا ہے ان میں ملک محمد عامر سینئر کلرک گریڈ 14 بطور انفورسمنٹ انسپکٹر راوی زون کام کر رہے تھے پر کرپشن کے مختلف الزامات ہیں۔جس پر انھیں چارج شیٹ بھی کیا گیا۔معطلی کے نوٹیفکیشن میں کرپشن وصولی کی تصدیق کی گئی ہے۔ جس میں فش مارکیٹ نیلم سینما وغیرہ شامل ہے۔آغا مزمل جونیئرکلرک گریڈ 11 بطور انفورسمنٹ انسپکٹر سمن آباد زون کام کر رہے تھے جن پر گلشن راوی کے دکانداروں سے بھتہ وصولی پر کارروائی کی گئی ہے۔دونوں انسپکٹروں کو ڈائریکٹر انکوائریز اینڈ ایڈمن ایم سی ایل رپورٹ کرنے اور پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔






