لاہور شہر میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لئے منفرد انجینئرنگ حل متعارف،اہم شاہراہوں کی گرین بیلٹس کی گہرائی بڑھانے کے پراجیکٹ کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اربن فلڈنگ کے تدارک بارے اہم منصوبہ،لاہور شہر میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لیے منفرد انجینئرنگ حل متعارف کروا دیا گیا ہے۔اہم شاہراہوں کی گرین بیلٹس کی گہرائی بڑھانے کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں جاری کام کا جائزہ لیا۔

واسا لاہور گرین بیلٹس کی گہرائی پر کام جلد از جلد کام مکمل کرے، سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید ہدایت کی کہ موجودہ درختوں اور پودوں کو بغیر نقصان پہنچائے گہرائی زیادہ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔کھدائی کا کام مکمل ہونے کے بعد پی ایچ اے لاہور گرین بیلٹس کی بحالی پر کام کرے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منفرد منصوبے سے بغیر مشینی مدد اور وسائل کےسڑکوں سے نکاسی آب میں مدد ملے گی۔بارشی پانی کو گٹروں اور ندی نالوں کی نظر ہونے سے بھی بچایا جا سکے گامپراجیکٹ کا آغاز لاہور کی گرین بیلٹس سے کر دیا گیا ہے۔اگلے سال مون سون سے قبل پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق جدید انجینئرنگ حل متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button