کمشنر لاہورزید بن مقصود نے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیم میں پرائس ویری ایشن کی مکمل جانچ کی جائے۔سکیم کی منظوری تفصیلا وضاحت سے مشروط ہے۔اورکسی بھی ضلع کی سکیم کی اعلی معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے
ان خیالات کا اظہار کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر لاہور نے لاہور۔قصور ۔شیخوپورہ ننکانہ صاحب کی 8ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ روڈ سکیموں میں آبادی کا مکمل سروے لازمی حصہ ہے۔اس کے بغیر سکیم منظور نہیں ہو گی۔اجلاس میں پیش کردہ دو سکیمیں اضلاع کو واپس بھیج دی گئیں۔ نئے نوٹیفکیشن کیمطابق دونوں سکیموں کا اپروول فورم ضلعی ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کرے گی۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور جاوید رشید چوہان۔ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو سمیت پوری ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔






