سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جبکہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ پلانٹ فورپاکستان میں 5 کروڑدرخت لگانے کا ہدف تھا، ہم نے ایک ارب سونامی کے جھوٹے نعرے نہیں لگائے، ہم نے ہردرخت کی مانیٹرنگ کر کے اس کی میپنگ کی ، آسٹریلیاطرزکی ٹیکنالوجی کی انسٹالیشن اس سال مکمل ہوجائے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بنائی جائےگی، بینک آف پنجاب اس پورےپراسس کی نگرانی کرے گا، ہم نے فاریسٹ لائن کو قبضے سے چھڑوایا، وزیراعلیٰ کا وژن ہے فاریسٹ کور کو بڑھانا اور اس کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو گھر پر ڈلیوری کیا جاتا ہے، لاہور کے شہریوں کے لئے یہ پودہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تحفہ ہے، لاہور کے شہری 1399 پر فون کریں آپ کا پودہ آپ کے گھر پہنچایا جائے گا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ رنگ روڈ کے اردگرد 3 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، لاہور میں اسموگ کا معاملہ گزشتہ 10 سالوں سے تھا ، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پراسموگ پر قابو پایا جارہا ہے، 7ایئرکوالٹی مانیٹر پنجاب ایئرکوالٹی سسٹم میں نصب ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے شہریوں کا فرض ہے، زیادہ سےزیادہ درخت لگائیں، زیادہ درخت لگیں گے توایئرکوالٹی انڈیکس بہترہوگا۔
Read Next
14 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایکسپو سنٹر میں ”پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026“کا افتتاح کردیا-*
14 گھنٹے ago
مریم نواز شریف نے ملتان کے نشتر ہسپتال میں پیٹ۔ سی ٹی سائیکلوٹرون،کینسر ٹریٹمنٹ کے لئے کوابلیشن سنٹر کا افتتاح کردیا
19 گھنٹے ago
حکومت پنجاب نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈاکٹر سہیل انور چوہدری سیکرٹری ریگولیشن تعینات
2 دن ago
پنجاب،خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
2 دن ago




