داتا دربار کمپلیکس کی تعمیر و مرمت کی فیزیبلٹی سٹڈی کےلئے7 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز منظور، پنجاب انکلوسو سٹیز پروگرام کے کونسیپٹ پیپر کی منظوری

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لیے 3 ارب 42 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری دے دی ۔ فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 12ویں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔

اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پراجیکٹ تحصیل کلرکہار کیلئے 3 ارب 34 کروڑ, داتا دربار کمپلیکس کی تعمیر و مرمت کی فیزیبلٹی سٹڈی کےلئے 7 کروڑ 70 لاکھ کے فنڈز کی منظور ی شامل ہے۔ اجلاس میں پنجاب انکلوسو سٹیز پروگرام کے کونسیپٹ پیپر کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button