ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق سے جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں جی ون مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا شکریہ ادا کیا۔ صدر مارکیٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر بنانے پر وزیراعلی پنجاب اور ایل ڈی اے کے مشکور ہیں۔جی ون مارکیٹ میں ترقیاتی کاموں سے مارکیٹ کو ایک نئی شکل ملی ہے۔

وفد نے کہا کہ جی ون مارکیٹ کی پارکنگ، سیورج اور لٹکتی تاروں سمیت تمام مسائل حل ہوئے ہیں۔ترقیاتی کاموں کے بعد جی ون مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جی ون مارکیٹ میں کنٹرولڈ پارکنگ سے پارکنگ کا دیرینہ مسلہ حل ہوا ہے۔ملاقات میں جی ون مارکیٹ ایسوسی ایشن نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں صدر جی ون مارکیٹ ایسوسی ایشن، چیئرمین جی ون مارکیٹ ایسوسی ایشن اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔






