بلدیاتی ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی،لوکل کونسل بورڈ نے سرکلر جاری کر دیا،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی جدوجہد کے ثمرات

پشاور(بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی محنت کے ثمرات سامنے آنے شروع ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن کی آن لائن یکم تاریخ کو بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لئے لوکل کونسل بورڈ نے ابتدائی طور پر صوبہ بھر کی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر سے تمام ملازمین اور پنشنرز کے پرسنل/ونڈر نمبر ڈسٹرکٹ اکاونٹ افیسر سے مرتب کردہ طلب کرلئے ہیں جس کے لئے باقاعدہ سرکلر LCB سے جاری کر دیا گیا ہے

اور مطلوبہ انفارمیشن پروفارمے پر 30 ستمبر 2025 سے قبل فراہم کرنی لازمی قرار دی گئی ہے اور اس بابت متعلقہ TMOs ، TOFs اور اکاؤنٹنٹس کو پابند کیا گیا ہے ۔

لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال مروت ، چیئرمین محبوب اللہ اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے متعلقین اور یونین عہدیداران سے کہا ہے کہ

مطلوبہ دستاویزات ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفس سے مرتب اور تصدیق کرا کر تاریخ مقررہ تک صوبائی لوکل کونسل بورڈ تک پہنچائیں تاکہ کسی بھی دیر یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

Back to top button