وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بنیادی اشیاء ضروریہ کی بلا تعطل سپلائی بارے سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، صوبہ بھر سے ڈپٹی کمشنرز اور فوڈ ڈائریکٹوریٹ کے افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے تمام اضلاع میں 8 لاکھ 11 ہزار سے زائد آٹا تھیلوں کی ترسیل یقینی بنائی گئی، لاہور ڈویژن کی عام مارکیٹ میں 2 لاکھ 40 ہزار 705 آٹا تھیلے فراہم کیے جاچکے ہیں،امپورٹ شدہ چینی مارکیٹ میں آنے سے عام مارکیٹ میں سٹاک کی وافر دستیابی ہوگی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نےپنجاب بھر میں آٹے اور چینی کی سپلائی اور ترسیل کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں 10 کلوگرام آٹا تھیلہ 905 جبکہ 20 کلوگرام آٹا تھیلہ 1810 روپے میں فروخت ہورہا ہے، ڈاکٹر کرن خورشید نے واضح کیا کہ ناجائز ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں، صوبہ بھر میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
Read Next
7 دن ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
4 ہفتے ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
Related Articles
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
4 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
اگست 5, 2026
