وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر انہوں نے عوام کے دل جیت لئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بجلی کے بلوں میں 500 یونٹ تک 14 روپے فی یونٹ کا ریلیف جشن آزادی کا تحفہ ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ نواز شریف کا سیاسی ریکارڈ گواہ ہے کہ انہوں نے اپنے اقتدار کے دوران ہمیشہ عوام کا بھلا سوچا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی پنجاب حکومت کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے 45 ارب روپے مختص کرنا احسن اقدام ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ ایک حقیقی عوامی لیڈر صرف عوام کی بہتری سوچتا ہے جبکہ نام نہاد لیڈر صرف انتشار پھیلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی ختم کرنے کے لئے میاں نواز شریف نے خود عملی قدم اٹھایا۔ بجلی کے بل میں ریلیف ابتدا ہے۔ انشااللہ عوام کو جلد اور بھی خوشخبریاں ملیں گی۔ ذیشان رفیق نے کہا شکریہ نواز شریف! ہمیں آپ کی قیادت پر فخر ہے۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
17 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
4 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
6 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Related Articles
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
1 ہفتہ ago


