تمام اضلاع کی واسا ایجنسیاں جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن،واسا لاہور کی طرز پر تمام واسا ایجنسیوں کی ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی۔صارفین واٹر سپلائی کنکشن کی درخواست *”مریم کی دستک”* کے ذریعے بھی جمع کرواسکیں گے۔تمام اضلاع میں اہم مقامات پر ڈیجیٹل رین گیجز اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بنائے جائیں گے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈی جی واسا پنجاب نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جن کے مطابق تمام واسا ایجنسیاں ایک ہفتے کے اندر واسا لاہور سے ایم او یو سائن کریں گی۔معاہدے کے تحت تمام واسا ایجنسیاں جدید آئی ٹی سلوشن متعارف کرائیں گی۔جدید کال سینٹرز کے ذریعے شہریوں کو شکایات کے اندراج کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے موبائل ایپس متعارف کروائی جائیں گی۔صارفین کی شکایات کا ازالہ خودکار طریقہ کار سے کیا جا سکے گا۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کے لیے جدید اسکاڈا سسٹم نصب کیا جائے گا۔کیمروں کے ذریعے اہم پوائنٹس کی مانیٹرنگ اور سینٹرل ڈیش بورڈ سے منسلک کیا جائے گا۔دفاتر میں الیکٹرانک فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم متعارف کرائے جائیں گے۔

وسائل اور مشینری کی جی آئی ایس ٹیگنگ اور ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ڈیجیٹلائزیشن سے سروس ڈیلیوری میں بہتری اورریونیو جنریشن ماڈل مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی بہتر انداز میں کی جا سکے گی۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے جدید سسٹم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔






