وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے لئے پہلی مرتبہ پائیدار اقدامات کا آغاز کردیا گیاہے جس کے تحت سبزیوں بالخصوص ٹماٹر اور پیاز کی میکانائزڈ فارمنگ کا پراجیکٹ لانچ کیا گیا ہے جس پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سبزیو ں کی میکانائز فارمنگ کے لئے پلانٹر،پرونرز، سپرئیر اور دیگر زرعی آلات پر 70فیصد سبسڈی دی جائے گی -کاشتکار کو صرف 30فیصد ادا کرنا ہوں گے اسی طرح ویلیو ایڈیشن کے لئے پلپنگ یونٹ، ڈرائر اور گریڈرز خریدنے پر بھی حکومت پنجاب 70فیصد سبسڈی دے گی-وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر زیر کاشت رقبے اورپیداوار میں اضافے کے لئے لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع کو پیازجبکہ ٹماٹر کے لئے خوشاب،شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کے اضلاع کو منتخب کیا گیا ہے-مذکورہ 6اضلاع میں 25ایکڑ تک اراضی مالکان کے فارمر انٹر پرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیاگیا-فارمر گروپس کو خصوصی طورپر فارمرز فیلڈ سکول میں جدید طریقہ زراعت اور سمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ دی جائے گی -وزیراعلی مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق فارمرز گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہنا ہے کہ پنجاب کے کاشتکار وں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے-پنجاب میں پہلی مرتبہ سبزیوں کی کاشت کے لئے باقاعدہ طورپر منظم او رمربوط پراجیکٹ شروع کئے کئے جا رہے ہیں -میکانائزڈ اور گروپ فارمنگ سے نہ صرف سبزیو ں کی پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہوگی – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ٹماٹراورپیاز عام آدمی کی روز مرہ کی ضرورت ہے -ٹماٹر اورپیاز مہنگے بیچنے کی اجازت نہیں دے سکتے- عام آدمی کی آسانی اور خوشی کے لئے ہر اقدام کریں گے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے او رٹیم کی شب وروز محنت سے پنجاب میں اشیائے خورد و نوش ہر صوبے کی نسبت سب سے سستی میسرہیں اور اس کے ساتھ نرخ کی دن رات مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے- یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کے لئے ہیلپ لائن 0800-17000 قائم کردی گئی ہے- سبزیوں کی کاشت میں دلچسپی رکھنے والے کا شتکار ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ،فیس بک یا متعلقہ اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں –
Read Next
11 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
4 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
6 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



