لاہور میں سموگ،پیڈسٹرین بریجز اور سڑک کنارے موجود فٹ پاتھ پر بھی صفائی دھلائی کی جا رہی ہے، سی ای او بابر صاحب دین

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں انسداد سموگ اقدامات کے تحت واشنگ،سکریپنگ اور سویپنگ کا عمل جاری ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیوایم سی بابر صاحب دین کی ہدایات پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ تینوں شفٹوں میں کی جارہی ہے۔آپریشن ٹیموں کے ساتھ ساتھ ایل ڈبلیو ایم سی انفورسمنٹ ونگ کی انسداد سموگ کیلئے کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب کا کہنا ہے کہ

لاہور کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں پرمکینیکل سویپنگ اور واشنگ کا عمل روزانہ کی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ سموگ کے اثرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے رات کی شفٹ کے ساتھ ساتھ دن کی شفٹ میں بھی مکینیکل سویپنگ اور واشنگ کی جارہی ہے۔شہر بھر میں خصوصی سکریپنگ ایکٹیویٹی بھی جاری ہے۔شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر صفائی گینگز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔لاہور کے داخلی خارجی راستوں پر سکریپنگ کے ساتھ ساتھ پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے جبکہ پیڈسٹرین بریجز اور سڑک کنارے موجود فٹ پاتھ پر بھی صفائی دھلائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی انفورنسمنٹ ونگ کی کاروائیاں اور کمیونٹی موبلائزیشن ونگ کی آگاہی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق ادارہ صاف ماحول اورسموگ سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔شاہراہِ قائد اعظم، جی او آر، کوئین روڈ، پر خصوصی واشنگ ایکٹیویٹی مکمل کی گئی۔جیل روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر واشنگ کی جا رہی ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے سے تعاون کریں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی سے اجتناب کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button