محکمہ بلدیات پنجاب نے نجم ثاقب کی ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی تقرری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ان کی تقرری کنٹریکٹ پر کی گئی ہے۔جس کی مدت تین سال ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شکیل احمد میاں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی اسامی کامران لشاری کے بعد خالی تھی جس پر ملیحہ رشید کی عارضی تقرری کی گئی تھی۔کئی اہم امیدواروں میں سے نجم ثاقب کا انتخاب کیا گیا ہے۔
جو والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی میں طویل عرصہ سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اندرون لاہور میں ان کے تعلقات کافی مضبوط ہیں۔جن میں پلازہ مالکان اور بااثر تاجر، بااثر سیاسی اور اہم شخصیات شامل ہیں۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مطابق نجم الثاقب ہیریٹیج کنزرویشن اور ایکولوجیکل پلاننگ کے ماہر ہیں۔الڈ سٹی اتھارٹی کے اعلیٰ ترین انتظامی عہدے کے لیے اپنے ساتھ دو دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ رکھتےہیں۔





