کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ماحولیات کے این او سیز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

“اجلاس میں طے ہوا،کمیٹی درخواست دہندگان کی آسانی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کیسز کا جائزہ لیکر اپروول دیگی۔کمیٹی نے 6این او سی درخواستوں کا تفصیلا جائزہ لیا”

“کمشنر لاہور زید بن مقصود نے 6 درخواستوں میں سے 4پر ماحولیات این او سی جاری کرنے کی منظوری دے دی۔دو درخواستوں کو این او سی کیلئے نان کمرشیلائزیشن سرٹیفکیٹ اور نان ہائٹ سرٹیفکیٹ پر مسترد کیا”

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ کاروبار کے فروغ اور ایز آف بزنس ڈوئنگ اصول پر ماحولیات کے حوالے سے تمام امور کا روزانہ جائزہ لیا جارہا ہے۔حکومت پنجاب کا تحفظ ماحولیات پر فوکس ہے۔این او سی کیلئے مکمل فائل پر تاخیر پر زیرو ٹالرنس ہے۔
“کمیٹی نے کمرشل عمارت۔اپارٹمنٹ۔پولٹری فارمز۔پٹرول پمپس اور ویر ہاس کے این او سی ز کا جائزہ لیا”






