پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے36 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 30ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں تحصیل قادر آباد سے نورپور دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 9 ارب ، چک 77 جے بی سے جے پال جھنگ روڈ فیصل اباد تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے81 کروڑ ، چشتیاں سے شہر فرید تک سڑک کی تعمیر و مرمت کے لیے 1 ارب 17 کروڑ ، پنسوتا چوک سے میاں بھرانوالہ فورٹ عباس روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے 2 ارب 33 کروڑ ، ضلع گجرات( زون اے) میں چیف منسٹر سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج ,واٹر سپلائی اور سیلابی پانی کے نالوں وغیرہ کے لیے 8 ارب 88 کروڑ، ضلع گجرات( زون بی ) میں چیف منسٹر سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج ,واٹر سپلائی اور سیلابی پانی کے نالوں وغیرہ کے لیے 8 ارب 59 کروڑ کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






