وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مالیاتی نظم و نسق کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ مالیاتی امور کی انجام دہی کے پرانے نظام کو ختم کرتے ہوئے ادائیگیوں اور ریکارڈ کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے جو شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی میں بہتری کے ایک نئے دور کا آغاز ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز محکمہ خزانہ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری خزانہ عمران زرکون نے مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کو تحلیل کرتے ہوئے ڈھائی سو سے زائد ملازمین کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں منتقل کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں اضافی اسٹاف کے خاتمے کے بعد اب محکمانہ اصلاحات کے عمل کو محکمہ خزانہ تک بڑھا دیا گیا ہے ڈائریکٹوریٹ آف ٹریژری کے روزمرہ امور کی تنظیمِ نو سے صوبے کو سالانہ تقریباً 20 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی آمدن عوام کی امانت ہے اور اس کا ایک ایک روپیہ درست سمت میں خرچ کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مالیاتی ادائیگیوں کی آن لائن منتقلی بدعنوانی کے خاتمے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے جس سے سرکاری ادائیگیوں میں غیر ضروری تاخیر اور مداخلت کا خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ٹریژری نظام کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت، جوابدہی اور مؤثر مالی نظم کو فروغ ملے گا بلوچستان میں مالیاتی اصلاحات کے اس تسلسل سے نہ صرف ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ صوبے کے وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی یقینی بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مالیاتی امور میں شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے انہیں شاباش دی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے سیکرٹری خزانہ عمران زرکون اور ان کی ٹیم کی جانب سے نظام میں بہتری کے لیے کی گئی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان اقدامات کو سراہا
Read Next
3 ہفتے ago
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
3 ہفتے ago
حکومتِ بلوچستان کا بڑا انتظامی فیصلہ: ضلع کیچ تقسیم، نیا ضلع "تمپ” قائم
3 ہفتے ago
دہشت گرد عناصر کے لیے صوبے میں کوئی جگہ نہیں ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس
4 ہفتے ago
کوئٹہ ڈویژن میں رمضان المبارک کی تیاریوں، پرائس کنٹرول اور سستا بازاروں کے قیام سے متعلق اجلاس
Related Articles
گوادر میں پانی بحران بڑی حد تک قابو، جی ڈی اے کا 11 ارب روپے کا منصوبہ مکمل،ڈی جی جی ڈی اے معین الرحمٰن خان کی میڈیا بریفنگ
فروری 13, 2026
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے،وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
فروری 9, 2026




