وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیرِ قیادت ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے موضع ہربنس پورہ میں ایک کنال 8.5 مرلہ سرکاری اراضی واگزار کرائی جس کی مالیت تقریباً 25.5 ملین روپے ہے۔ کارروائی کے دوران چار غیر قانونی تعمیرات منہدم اور تین املاک سربمہر کی گئیں۔ آصف ٹاؤن، مہرتاب پارک اور ڈیرا حسن میں 18.5 مرلہ اراضی پر تجاوزات ختم کی گئیں۔ اسی طرح شاہدرہ موڑ سے بیگم کوٹ تک ماڈل کارٹس کی مناسب ترتیب کی ہدایت جاری کی گئی جبکہ ملتان روڈ پر بلدیہ عظمیٰ کی ٹیموں نے فٹ پاتھ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ اور پیرا کی مشترکہ کوششوں سے شاہدرہ موڑ پر ریڑھی بازار کا نظام بہتر بنایا گیا ہے۔ پی ایچ اے کو گرین بیلٹ کے ساتھ پودوں کی کٹائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علاقوں میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے فوری کارروائیاں تیز کریں۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ہر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور غیر مجاز ریڑھیاں فوری ضبط کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ واگزار کرائی گئی اراضی پر دوبارہ قبضہ ہونے سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہر کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور خوبصورت بنانا ضلعی انتظامیہ کا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل ہو رہا ہے اور ان آپریشنز سے شہریوں کے لیے گلیوں اور سڑکوں کی کشادگی ممکن بن رہی ہے شہری اپنی شکایات اور تجاویز کے لیے کنٹرول روم نمبر 03070002345 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
Read Next
2 دن ago
روڈا کی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف کارروائی، حسنین سٹی،بسم اللہ ہاؤسنگ گارڈن،عدیل،عظیم، متین گارڈن خرم ٹاؤن الحق گارڈن، حسن بلاک،سمارٹ ہومز کے دفاتر سیل
2 دن ago
لاہور،عوامی مقامات، بس اسٹاپس اور مین شاہراہوں پر پان تھوکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
3 دن ago
*ٹاون ہال لاہور۔ "محفوظ بسنت” شہریوں کے تحفظ کے لیے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم عروج پر۔*
3 دن ago
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹی20سیریز،قذافی اسٹیڈیم کی صفائی دھلائی مکمل،زیرو ویسٹ زون قرار دے دیا گیا
5 دن ago






