پشاور(بلدیات ٹائمز)گریڑہ شاہ جہان بنوں کے ساتھ واقع فلتھ ڈپو سے واٹر اینڈ سینیٹیشن کمپنی اتھارٹی بنوں کے دو اہلکار ٹریکٹرز ڈرائیور دولت خان اور گل ریاض خان کو مسلح آفراد نے ٹریکٹر ٹرالی سمیت اغواء کر لیا ایک اہلکار بھاگنے میں کامیاب۔ ذرائع کے مطابق واسا بنوں کا ٹریکٹر گریڑہ شاہ جہان میں واقع ڈمپنگ فلتھ ڈپو سے کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کے لئے لگایا ہوا تھا اس دوران چند مسلح اشخاص نے ا کر ٹریکٹر ڈرائیور دولت خان اور دوسرے ملازم گل ریاض خان کو ٹریکٹر ٹرالی سمیت اغواء کر کے نا معلوم مقام کی طرف روانہ ہو گئے ہیں جس سے صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین میں سخت بے چینی پھیل گئی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حکومتِ خیبر پختونخوا، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، چیف سیکرٹری، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس بنوں سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گریڑہ شاہ جہان کے قریب گندگی کے فلتھ ڈپو سے اغواء کیے گئے ڈبلیو ایس ایس سی بنوں کے دو اہلکار، ٹریکٹر ڈرائیور دولت خان اور گل ریاض خان کی ھمراہ ٹریکٹر ٹرالی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور دیگر ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنا کر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔تا کہ ائندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
16 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
1 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
1 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






