وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کے انتظامی افسران کے ہمراہ تھیم پارک سوسائٹی کے مسلسل دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نے تھیم پارک سوسائٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا اور ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ہمراہ موجود تھے۔ واسا انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشینری کے ذریعے نکاسی کیجارہی ہے، سوسائٹی عقب میں موجود جنگل میں پانی پمپ آوٹ کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور مریم خان نے کہا ہے کہ 99فیصد تھیم پارک سوسائٹی آبادی اپنے گھروں میں لوٹ چکی ہے، انہوں نے کہا کہ تھیم پارک کے 31 بلاکس مکمل کلیر ہو چکے ہیں، 2 بلاکس انتہائی نشیبی ہیں وہاں پر دو عارضی نالے بناکر سیلابی پانی کو پمپ آوٹ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 63سو کنال سے زائد پورے ایریا میں سیلابی پانی 18تا20فٹ موجود تھا، صفائی ورکرز صفائی، کچرا و کیچڑ اٹھانے کیلیے مشینری کے ساتھ شفٹوں میں کام کررہے ہیں، تھیم پارک میں کلیننگ، سویپنگ اور ڈینگی و جراثیم کش سپرے جاری ہے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا پیغام ہے ہر مکین کی مکمل بحالی تک حکومت پنجاب انکے ساتھ کھڑی ہے، ان شاء اللہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق سوفیصد ہر تھیم پارک گھر کے گرد پانی کو کلیر کیا جائیگا، پاک افواج، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ کیمپس راونڈ دی کلاک مسلسل کام کررہے ہیں۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
1 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
2 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
4 دن ago





