کمشنرلاہور مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و سموگ، پولیو، پاٹ ہولز، واٹر فلٹرئشن پلانٹس اور زیبرا کراسنگ پرکارکردگی و جائزہ اجلاس

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت انسداد ڈینگی و سموگ، پولیو، پاٹ ہولز، واٹر فلٹرئشن پلانٹس اور زیبرا کراسنگ پر ضلع لاہور کارکردگی و جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ لاہور، ایم سی ایل، واسا اور ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں پر پیشرفت بارے تفصیلی بریفنگ لی۔

ضلعی انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 958پاٹ ہولز کی نشاندہی ہوچکی ہے کام شروع ہے، پاٹ ہولز میں معمولی کھڈے، توڑ پھوڑ شامل ہیں، لاہور کینال روڈ ٹھوکر تا دھرم پورہ، دھرم پورہ تا ہربنس پورہ اور جلو تک روڈ لائٹس پر کام مراحل میں ہورہا ہے۔ واسا انتظامیہ نے کہا کہ واسا کے پاس کل 574واٹر فلٹریشن پلانٹس ہیں اور تمام فعال ہیں، انسداد سموگ ہدایات خلاف ورزی پر 2بھٹے مسمار اور صنعتی یونٹس پر دوماہ میں 14مقدمات درج ہو چکے ہیں۔

کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتطامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم سی ایل کنٹرولڈ 9 مین روڈ پر پاٹ ہولز کی فہرست مرتب ہو چکی، کارکردگی روزانہ مانیٹر ہوگی، واسا تمام واٹر فلٹریشن کی فعالیت کو ری چیک کرے اور شکایات کا ازالہ کرے، انہوں نے کہا کہ ٹریفک روڈز پر واقع 210سکولز کے سامنے سائن بورڈ و زیبراکراسنگ تکمیل ڈیڈلائن 6 نومبر ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ موٹرویز کے گرد ایریاز میں فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی کیلئے 144کے تحت کاروائیاں کریں، غیر معیاری فیول، کوڑے کو جلانے، ٹائر برننگ پر مکمل پابندی ہے، کریک ڈاون جاری رہیگا۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے رواں مہینہ اہم ترین ہیں، سو فیصد ڈینگئ لاروا سرویلنس ہونی چاہئیے۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ڈی سی لاہور سید موسی رضا، ایڈیشنل کمشنر حامد محمود ملہی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا سمیت ماحولیات، زراعت و دیگر افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button