سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پرشہر بھر میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں۔موثرصفائی اقدامات کے تحت بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، راوی پل سمیت دیگر تمام داخلی خارجی راستوں پر صفائی عملہ تعینات ہے۔فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں ورکرز صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک، ریلوے اسٹیشن کے گرد آپریشن ٹیمیں صفائی انتظامات یقینی بنا رہی ہیں۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن کے تحت شہر بھر کے 7000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ تمام شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ، سکریپنگ کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے۔ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے،جبکہ چوبرجی، سیکرٹریٹ، بابا گراؤنڈ میں علاقوں کی کلیئرنس کا عمل بھی جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہر یونین کونسل میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ شہریوں کو صفائی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
7 گھنٹے ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا جمعتہ الودع اور عیدالفطر کی آمدکی مناسبت سے شہر کی تمام مساجد اور عید گاہوں میں صفائی کےخصوصی انتظامات،1500 مساجد کی صفائی دھلائی مکمل
2 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی کا عید الفطر پر بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے عید صفائی پلان جاری
4 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا خصوصی صفائی آپریشن،ختم القرآن اور شبینہ محافل کے مدنظر شہر بھر کی مساجد کی واشنگ مکمل
6 دن ago
DG WCLA Visit to Shalimar Gardens, Lahore to Review Progress
6 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور نے تمام زونز میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیلئے مسماری اسکواڈ تشکیل دے دیا*
Related Articles
روڈا آپریشن، موہلنوال، متین گارڈن، رئیل اسٹیٹ کوٹ مول چند،بسم اللہ ہاؤسنگ سو سائٹی، طارق کالونی،الشمس بلاک بھلہ ڈسوال،عبد اللہ پارک رنگیاں جھنگیاں اور لاہور موٹروے سٹی سربمہر
1 ہفتہ ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات
1 ہفتہ ago
*ایس پی اے ایل کا شہر بھر میں صفائی آپریشن،نماز جمعہ سے قبل صفائی آگاہی کے اعلانات کروائے گئے*
2 ہفتے ago



