خیبر پختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ، توسیع کا مطالبہ نظرانداز بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کے بجائے خیبر پختونخوا حکومت نے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں۔دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے، پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021ء کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022ء کو ہوئی جبکہ اس سلسلے میں دوسرے مرحلے کے انتخابات بالائی علاقوں میں جون 2022ء کو ہوئے۔ذرائع کے مطابق میدانی علاقوں میں مقامی حکومتیں 31 مارچ 2026ء اور پہاڑی علاقوں میں جون 2026ء کو تحلیل ہوجائیں گی۔ بلدیاتی نمائندوں کا مؤقف ہے کہ اس عرصے کے دوران بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز جاری نہیں کیے گئے اور ان کے اختیارات کا بھی تعین نہیں ہوسکا، اس لیے ان کی مدت میں توسیع کی جائے۔بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے توسع کے مطالبے کے برعکس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اگر پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے تو صوبائی حکومت بھی الیکشن کرائے گی۔
Read Next
23 گھنٹے ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
3 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
4 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
5 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
5 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
6 دن ago



