وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، عوامی فلاح کے منصوبوں کی منظوری،لاہور میں پاکستان کی تاریخ کےسب سے بڑے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سی ڈی ڈبلیو پی نے منظور کر لیا ہے۔منصوبے کے تحت سیوریج واٹر کو صاف کر کے دریائے راوی میں ڈالا جائے گا،ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے لیےبابو صابو کے مقام پر 836 ایکڑ اراضی سال 1992-93 میں حاصل کی گئی تھی۔بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا کل تخمینہ لاگت 52 ارب روپے ہے۔پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی کے سیوریج کو صاف کیا جا سکے گا۔منصوبہ فرانس کے ڈونر ادارے اے ایف ڈی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا،ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پہلے مرحلے میں یومیہ 88 ملین گیلن پانی صاف کیا جا سکے گا۔منصوبے کی کل استعداد یومیہ 198 ملین گیلن ہو گی۔بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبہ تقریباََ ساڑھے چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔لاہور کا سیوریج، ڈسپوزل سے پہلے مکمل طور پر صاف کرنے کے لیے کل 6 ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس درکار ہونگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات، ماحولیاتی بہتری کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل ہونگے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
4 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
4 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
8 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






