کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت 14اگست۔یوم آزادی پاکستان کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
.یوم آزادی پاکستان تقریبات یکم اگست سے شروع ہونگی۔عمارات کو سبز و سفید برقی رنگوں میں روشن کیا جائیگا۔مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی۔وزیراعلٰی پنجاب آزادئ کرکٹ کپ۔آزادی مارشل آرٹ کپ اور آزادی سوئمنگ کپ کا انعقاد ہوگا۔
لاہورشہر میں 20جولائی سے آزادی تقریبات کو شیڈول کیا جارہا ہے۔لاہور میں آرٹس۔کلچر۔سپورٹس۔ہم نصابی تقریبات ہونگی۔ مین بلیوارڈ پر فیملی سائکلنگ۔رولر سپورٹس۔اور تحفظ ماحول کیلئے تقریبات ہونگی۔اجلاس میں بریفنگ کے تقریبات کی مکمل تفصیلات بتائی گئیں
کمشنر لاہور زید بن مقصود نے تمام محکموں کو پروگرامز کو ازسر نو ترتیب دیکر ایک چارٹ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ۔”شہریوں کی تقریبات میں شمولیت کیلیے شیڈولڈ پروگرامز کو پبلک کریں گے“