میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےشہر میں جاری بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔میئرکراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واٹر کارپوریشن اسد اللہ خان، میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، بھی موجود تھے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گلاس ٹاور نالے کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کیا۔میئر کراچی نے گزری میں سیوریج کے کام کے متعلق شکایت کا نوٹس لیا.صدر، گزری اور ایمپریس مارکیٹ میں نکاسی اب کے عمل کا جائزہ لیا۔گذری میں سیوریج کے مسائل کو فوری حل کیا جائے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 
شہر میں نکاسی آب سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی۔شہر میں جاری برسات کے پیش نظر، میئر کراچی کی ہدایات پر بلدیہ عظمیٰ کے افسران اور ٹیمیں کل سے گراؤنڈ پر موجود ہیں اور تمام تر کوششوں سے حالات کو معمول پر لانے میں مصروف ہیں۔ڈائریکٹر سٹی وارڈن صائم راجپوت کی نگرانی میں سٹی وارڈن اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوامی مدد کے لیے مختلف مقامات پر تعینات کر دیے گئے ہیں، جو بارش کے دوران بلا تعطل اپنی موجودگی یقینی بنائیں گے۔






