محکمہ بلدیات نے زونل آفیسر پلاننگ داتا گنج بخش زون مہوش نعیم کو معطل کردیا،مصطفٰی معظم کو اضافی چارج نوٹیفکیشن جاری

محکمہ بلدیات نے زونل آفیسر پلاننگ داتا گنج بخش زون مہوش نعیم کو معطل کردیا ہے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق مہوش نعیم کو ریکارڈ ٹمپرنگ کرنے اور دوران اینٹی کرپشن انکوائری میں سرکاری ریکارڈ کو چوری کرنے کے الزامات پر معطل کیا گیا ۔کنٹریکٹ پر بھرتی گریڈ اٹھارہ کی افسر مہوش نعیم پر اینٹی کرپشن کی انکوائری بھی چل رہی تھی۔ زونل آفیسر مہوش نعیم کی معطلی پیڈا ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ زونل آفیسر گلبرگ زون ایم سی ایل مصطفٰی معظم کو داتا گنج بخش زون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ مہوش نعیم کی طرف سے حراساں کرنے پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر کے خلاف خاتون محتسب کو درخواست بھی دی گئی جس کی سماعت چل رہی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ بلدیات کو بھی درخواست دی گئی جس پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا لیکن خاتون آفیسر نے انکوائری آفیسر پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے خاتون محتسب سے رجوع کیا۔قبل ازیں مہوش نعیم کی خدمات ایم سی ایل نے ایک کیس میں واپس محکمہ بلدیات کے سپرد کر دی تھیں جس کے بعد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر پر حراساں کرنے کا الزام لگا کر انکوائری کی درخواست دی گئی۔

جواب دیں

Back to top button