صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا فیصل آباد کا دورہ ،ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سےاعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت،سلوت سعید کی بریفنگ

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا فیصل آباد کا دورہ،کمشنر آفس میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے اعلٰی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈویژن میں ویسٹ مینجمنٹ کے آئوٹ سورسنگ نظام سے آگاہ کیا۔ڈویژن میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،ارکان اسمبلی چوہدری شہباز بابر،قدسیہ بتول،مسلم لیگی رہنما وٹکٹ ہولڈرزشیخ اعجاز احمد،میاں طاہر جمیل،فقیر حسین ڈوگر،علی گوہر بلوچ،میاں عرفان منان،رانا علی عباس،میاں اجمل آصف،میاں قاسم فاروق،میاں ضیاء الرحمن ودیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز اور ارکان اسمبلی وعوامی نمائندےویڈیو لنک کےذریعے شریک ہوئے۔سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد نے صفائی اپریشن اور دستیاب وسائل پر بریفنگ دی۔اجلاس میں کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ کو صاف ستھرا بنانے کا عزم کررکھا ہے۔ لہذا آئوٹ سورسنگ نظام کے واضح نتائج نظر آنے چاہیں۔ڈپٹی کمشنرز اور ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز ستھراپنجاب کی آنرشپ لیں اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ڈلیور نہ کرنے والے ٹھیکداروں کو جواب دہ ہونا پڑےگا۔ آئوٹ سورس ہونے والی تحصیلوں میں 11 جنوری کے بعد صفائی کے نظام میں بہتری نہ آنے کی صورت میں متعلقہ ٹھیکیدار کو پنلٹی ڈالنے کی ہدایت بھی کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے واضح کیا کہ نہ صرف ٹھیکہ منسوخ بلکہ مشینری بھی ضبط ہوگی اور بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔یونین کونسل کی سطح پر کمیٹی قائم کرکے صفائی کا ایسا جامع میکنزم ہونا چاہیے کہ لوگوں کو صفائی نہ ہونے سےمتعلق کوئی شکایت نہ ہو۔

کنٹریکٹرز کو اپنی ٹیموں کی مانیٹرنگ سخت کرنےاور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو مین روڈز پر صفائی خود چیک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ

ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے سماجی رویوں میں تبریلی لانے کی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں علماء کرام جمعہ کے خطبات میں صفائی قائم رکھنے کے بارے میں آگاہی دیں۔انیٹرنگ ٹیمیں فیلڈمیں انسپکشن پر نظر آنی چاہیں۔سیکنڈ شفٹ میں صفائی کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے بھی بریفنگ دی۔ارکان اسمبلی وٹکٹ ہولڈرز نے اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کھلے پلاٹس کو صاف کرایا جائے۔آئوٹ سورسنگ نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز بھی دیں جبکہ کنٹریکٹرز کو کوآرڈینیشن مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button