ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے ریور ویو روڈ چنار باغ، ہوٹل "سرائے گلگت جی ڈی اے” کا افتتاح کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے ریور ویو روڈ چنار باغ میں جی ڈی اے کی لیز شدہ زمین پر بنائے گئے ہوٹل "سرائے گلگت جی ڈی اے” کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس و فوکل پرسن گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساجد ولی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افتتاح

کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے کہا کہ جی ڈی اے نے گلگت شہر کے سنگم میں عوام الناس کیلئے ایک منفرد قسم کا ہوٹل ڈیزائن کیا ہے،جس سے شہریوں اور سیاحوں کو تفریح کا ایک بہترین موقع ملےگا۔انہوں نے کہا کہ اپنی نوعیت کے اس ہوٹل کو ڈیزائن کرنے میں ہماری ٹیم کا اہم کردار ہے،ہوٹل کا باقاعدہ افتتاح ہوگیا ہے،جس سے سیاحت کو بھی بھر پور فروغ ملے گا۔

دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہوٹل "سرائے گلگت جی ڈی اے” آمد پر بچوں نے گلدستہ پیش کرکے ان کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر ڈائریکٹر گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی ساجد والی، ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ عزیز الرحیم و دیگر آفیسرز بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button