لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام افسران و ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی،نوٹیفکیشن جاری

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تمام افسران و ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری لازمی قرار دے دی ہے۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے، مجاز اتھارٹی نے تمام افسران اور اہلکاروں کو احتیاط سے تعمیل کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کام کرنے والے تمام افسران اور اہلکار اپنی حاضری کو وقت پر بائیو میٹرک اٹینڈنس سسٹم پر نشان زد کریں۔بائیو میٹرک اٹینڈنس سسٹم میں حاضری کی مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جائے گی، اور تاخیر سے آنے والوں کے کیس مناسب تادیبی کارروائی کے لیے مجاز اتھارٹی کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔جن ملازمین نے آج تک رجسٹریشن نہیں کرائی ہے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بائیو میٹرک حاضری کی رجسٹریشن 22.10.2025 تک یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں، آپ کے انتظامی کنٹرول میں کام کرنے والے عملے کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ باقاعدگی سے اپنی بائیو میٹرک حاضری کو نشان زد کریں۔

جواب دیں

Back to top button