ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس، ریلوے سٹیشن ،مصری شاہ ، آزادی چوک اور ملحقہ علاقوں میں ”سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل“کے ترقیاتی کاموں کی منظوری

ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا رواں سال کا پانچواں اجلاس وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمدکی صدارت میں منعقدہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مختلف ایجنڈوں کے بارے میں بریفنگ دی۔گورننگ باڈی اجلاس میں مختلف ایجنڈے منظوری کے لیے پیش کیے گئے۔اجلاس میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔اجلاس میں ریلوے سٹیشن ،مصری شاہ ، آزادی چوک اور ملحقہ علاقوں میں ”سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل“کے ترقیاتی کاموں کا ایجنڈا منظورکیاگیا۔ داتا دربار بھاٹی چوک ، موہنی روڈ اور ملحقہ علاقوں کی ری ویمپنگ کا ایجنڈامنظور کیا گیا۔گورننگ باڈی اجلاس میں پرمیزایبل کیسز میں بلڈنگ کی بالائی حد بڑھانے کاایجنڈااوراے ڈی جی ہاﺅسنگ ایل ڈی اے کی ڈیلی گیشن آف پاورز میں ترمیم کے ایجنڈے منظورکر لیے گئے۔

گورننگ باڈی اجلاس میں ایل ڈی اے ریکروٹمنٹ /اپوائنمنٹ اینڈ کنڈیشن آف سروس ریگولیشنز1976ءمیں ترمیم کا ایجنڈابھی منظورکیاگیا۔اجلاس میں گورننگ باڈی ممبران کے ٹیکنیکل ممبران اکبر شیخ اورعبدالحنان،چیف انجینئر ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاون پلانرز، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی،ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ہاوسنگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ایل ڈی اے، ٹیپا اور واسا کے متعلقہ افسران،ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، کمشنر آفس، نیسپاک اور فنانس کے نمائندگان اورنمائندہ پی اینڈ ڈی بورڈ،نمائندہ ہاو سنگ ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button