سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے نیپا کے تربیتی افسران کی ملاقات، قانون سازی کے عمل پر بریفنگ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے چیف انسٹرکٹر جاوید ضیاء کی قیادت میں گریڈ 19 کے سینئر افسران کے ایک وفد نے آج صوبائی اسمبلی سندھ کا دورہ کیا اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی ملک کی سب سے قدیم قانون ساز اسمبلی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں تاریخی قراردادِ پاکستان منظور ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوان جمہوریت، رواداری اور عوامی نمائندگی کی ایک درخشاں علامت ہے جہاں سے ہمیشہ عوامی مفاد، بین الصوبائی ہم آہنگی اور قومی وحدت کے پیغام کو فروغ ملا۔ اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچنے پر وفد کا استقبال سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق اور ڈائریکٹر جنرل میڈیا عرفان احمد میمن نے کیا۔اسمبلی کے طریقۂ کار، قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی بریفنگ سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق نے دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لیجسلیشن محمد حنیف نے افسران کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دیے۔بریفنگ کے اختتام پر وفد کو اسمبلی کی تاریخی عمارت (Old House ) کا دورہ بھی کرایا گیا، جہاں افسران نے اسمبلی کی تاریخ اور جمہوری روایات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کی جانب سے مہمان افسران کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔وفد میں مختلف وفاقی و صوبائی اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران شامل تھے، جن میں عبدالاحد میمن، محمد مامون حمید خان، محمد یعقوب، لیفٹیننٹ (ر) عابد علی، ممتاز احمد لانگو،عبدل ظہیر، احمد علی صدیقی، ممتاز علی تھیبو، اسداللہ، ناصر خان، باسط حسین، سادیہ علی اکرم، بہلیم بلقیس جان، ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو، دادلو زہرانی، شاہد عنایت ملک شامل

جبکہ داؤد خان، شکیل احمد، فیصل احسن پیرزادہ، سید احمد فواد، لیفٹیننٹ (ر) غلام مرتضیٰ تبسم، سید ارتضا حیدر، عمران بھٹی، سید محمد علی، جنید احمد، طارق منظور، منظور احمد بنگلزئی، ذوالفقار علی اور محمد افضل شامل تھے۔چیف انسٹرکٹر جاوید ضیاء نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا یہ مطالعاتی دورہ ان کے تربیتی پروگرام کا اہم جزو ہے، جس سے افسران کو قانون سازی، پارلیمانی عمل اور جمہوری اداروں کی کارکردگی کو قریب سے سمجھنے کا نادر موقع ملا۔انہوں نے سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ کی شاندار میزبانی پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اختتام پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) کے چیف انسٹرکٹر جاوید ضیاء نے اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی، جب کہ سیکریٹری سندھ اسمبلی جی۔ایم۔ عمر فاروق نے بھی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے مہمان افسران کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

جواب دیں

Back to top button