کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سیلاب پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے حاجی کوٹ شاہدرہ بند کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور کو چیف انجینئر آبپاشی نے دریائے راوی میں پانی اور سیلابی ہنگامی پیشگی انتظامات پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور کو دریائے راوی شاہدرہ بند کی مضبوطی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ کل لاہور میں ریکارڈ بارش 315 ایم ایم ہوئی ہے۔ ماحولیات تبدیلی کے تحت امکانی و پیشگی انتظامات ناگزیر ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پیشگی انتظامات ورکنگ کیلئے محکمہ آبپاشی، روڈا، ضلعی انتظامیہ لاہور، ریسکیو ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمسایہ ملک میں بارشوں اور مون سون پیٹرن پر مکمل کام کر رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور و شیخوپورہ تمام تر پیشگی انتظامات پر ورکنگ کررہے ہیں۔ تمام آبی صورتحال مکمل طور پر نارمل ہے۔ پیشگی انتظامات کی ورکنگ کا جائزہ لیا ہے۔ کمشنر لاہور کے دورہ میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، چیف انجینئر اریگیشن کاشف منہاس، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان، اے ڈی سی آر عثمان جلیس، اے سی سٹی لاہور رائے بابر و ریسکیو ضلعی افسران لاہور وشیخوپورہ و دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
کمشنر لاہورمریم خان کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت جائزہ کے حوالے سے اجلاس
3 دن ago
ضلع سرگودھا میں پہلے مرحلے کے دوران 22 دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے کا عمل شروع
6 دن ago
لاہور میں 5543 انسپیکشنز، 66 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں،95 ہزارجرمانہ، 11 دکانیں سیل، 19 افراد گرفتار
1 ہفتہ ago
ڈی سی لاہور کا ڈیفنس روڈ اور گلاب دیوی ہسپتال کا تفصیلی دورہ، فیلڈ مانیٹرنگ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
1 ہفتہ ago
لاہور کی چار تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس کی مشترکہ ٹیموں کا کریک ڈاون
Related Articles
کمشنر لاہور مریم خان کا ڈی سی کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ راوی کے اہم پوائنٹس شاہدرہ، کالا خطائی روڈ اور ریلوے ٹریک روڈز ایریا کا دورہ
2 ہفتے ago
معاون خصوصی برائے انسداد پولیو عظمٰی کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی مشترکہ صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول پولیو جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago
کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی مون سون انتظامات اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و محکمہ اریگیشن کو ہدایات جاری
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کا زیرو پولیو ویژن یقینی بنایا جائے گا؛ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
2 ہفتے ago

