کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان کا پیچ ورک، پاٹ ہولز و سکولوں کے سامنے زیبراکراسنگ جائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

وزیراعلی پنجاب خصوصی ہدایات پر کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے پیچ ورک، پاٹ ہولز و سکولوں کے سامنے زیبراکراسنگ جائزہ کیلیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈیوس روڈ، اسٹیشن، لاری اڈا، ٹیکسالی اور داتا صاحب کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور متعقلہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر لاہور مریم خان نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیپا تمام زیبرا کراسنگ پینٹ ورک کو اعلی اسٹینڈرڈز کے مطابق کریں، زیبراکراسنگ پینٹ ورک کو ٹریفک کو مدنظر رکھتے ہوئے نان پیک آورز میں کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کے سامنے زیبرا کراسنگ پینٹ، سائن بورڈ تنصیب سٹوڈنٹس و والدین کی محفوظ آمدورفت کیلئے مکمل کیے جارہے ہیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں مرمت و بحالی اور ڈویلپمنٹ کاموں کو ٹائم لاینز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہیے، سڑکوں پر یا انکے نزدیک موجود کھڈوں کو کم سے کم وقت میں مرمت کیا جائے، انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مرمت و بحالی مستقل فیچر ہے فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں، پاٹ ہولز و روڈ پیچز کا دائرہ کار پوری لاہور ڈویژن ہے، ڈویلپمنٹ کاموں کو مراحل میں مکمل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button