گلگت سے کراچی تک سیوریج کا پانی استعمال ہو رہا ہے،وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ گلگت سے کراچی تک سیوریج کا پانی استعمال ہو رہا ہے، سیوریج کو ٹریٹ کرنے کا نظام نہیں، پانی کی ٹریٹمنٹ نہ ہونے پر کسی کو اعتراض نہیں، پورا نظام ہی ٹھیک نہیں۔ کراچی میں نجی اسپتال میں ’پنک ڈے سیلیبریشن‘ کی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لوگوں کو مریض بننے سے بچانا ہے، یہ کام لوکل گورنمنٹس کا ہے، یہاں ہیلتھ کیئر نہیں، سِک کیئر سسٹم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیئر نظام کی شروعات بچے کی پیدائش سے ہوتی ہے، ہم آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 5واں بڑا ملک بننے جارہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button