کمشنر لاہور زید بن مقصود ،ضلع ننکانہ صاحب اور ضلع شیخوپورہ کے محرم جلوس روٹس کے دورے

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ضلع ننکانہ صاحب اور ضلع شیخوپورہ کے محرم جلوس روٹس کے دورے کیے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کے مرکزی جلوس شیخوپورہ اور مرکزی جلوس روٹس ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے محرم روٹس پر سکیورٹی اور میونسپل انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی سیز نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے اضلاع کے مرکزی جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین جلوس سے ملاقات کی۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کے مطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محرم جلوس اور مجالس منتظمین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یک جہتی، برداشت، رواداری اور محبت کے بل بوتے پر امن و ہم آہنگی کو قائم رکھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سیز اور ڈی پی اوز تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل طور پر خود رابطہ میں رہیں۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام کیٹیگریز کی مجالس و جلوس روٹس کو ری وزٹ کرکے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور کے دورہ کے دوران ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان، ڈی سی ننکانہ چوہدری محمد ارشد، ڈی پی او شیخوپورہ محمد بلال بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

Back to top button